Lesson 7 – اسم کی اقسام
Lesson 7 – Quiz
✨بسم اللہ الرحمن الرحیم
✨بإِذن اللہ تعالی
✨السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
📕Arabic Grammar
📕🔑Quiz : 7
📕Total marks : 15
📕Topic :
اسم کی اقسام
🔸 سوال نمبر: 1
اسم کو جملے میں استعمال کرتے وقت کن باتوں کا علم ھونا ضروری ھے؟
(نمبر 8 )
🔸 سوال نمبر:2
معرب، عامل، معمول اور مَبـْنِیْ کی تعریف بتائیے؟
(نمبر 4 )
🔸 سوال نمبر:3
اسم کی کتنی اقسام ہیں نام بتائیے؟
(نمبر 3 )
🌟✨🌟✨🌟✨🌟
Lesson 7 – Answer Key
✨بسم اللہ الرحمن الرحیم
✨بإِذن اللہ تعالی
✨السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
📕Arabic Grammar
📕🔑Answer key : 7
📕Total marks : 15
📕Topic :
اسم کی اقسام
🔸 سوال نمبر: 1
اسم کو جملے میں استعمال کرتے وقت کن باتوں کا علم ھونا ضروری ھے؟
(نمبر 8 )
🔹 جواب:
اسم کی جنس کا، اسم کی تعداد کا،وسعت کا ،اسم کی تعریف کا ، اعرابی حالت کا ، اسم کے معرب، غیر منصرف اور مبنی ھونے کاـ
🔸 سوال نمبر:2
معرب، عامل، معمول اور مَبـْنِیْ کی تعریف بتائیے؟
(نمبر 4 )
🔹 جواب:
معرب:جس لفظ کے آخری حرف پر حرکات بدلتی رہیں یعنی معرب وہ لفظ ھوتا ھے جس کا آخر عامل کے بدلنے سے بدل جائےـ
عامل: عامل وہ سبب ھوتا ھے جس کی وجہ سے معرب کے آخری حرف پر اعراب آتے ھیں (عامل کے معنی ھیں عمل کرنے والا)
معمول:)
وہ لفظ جس پر عامل کی وجہ سے اعراب آئیں معمول کہلاتا ھے یعنی معمول کے معنی ہیں جس پر عمل کیا گیا ھوـ
مبنی:
یہ وہ اسماء ھوتے ھیں جن کے آخری حرف کی حرکات میں کوئی تبدیلی نہیں ھوتی مثلاً الَّذِی، تِلْكَ
🔸 سوال نمبر:3
اسم کی کتنی اقسام ہیں نام بتائیے؟
(نمبر 3 )
🔹 جواب
اسم کی تین اقسام ہیں.
۱)اسم جامد
۲)اسم مُشْتَقْ
۳)اسم مصدر
🌟✨🌟✨🌟✨🌟
Lesson 8 – مذكّر و مؤنث
Lesson 8 – Quiz
✨بسم اللہ الرحمن الرحیم
✨بإِذن اللہ تعالی
✨السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
📕Arabic Grammar
📕🔑 Quiz : 8
📕Total marks : 15
📕Topic :
مذَکَّر و مؤنْث (جنس کے اعتبار سے اسم کی تقسیم)
🔸 سوال نمبر:1)
اسم کی جنس کے اعتبار سے کتنی اقسام ھیں؟ مذکر کی وضاحت کیجئے نیز مذکر کی پہچان کی علامت کیا ھے؟
( نمبر 5 )
🔸 سوال نمبر2)
مؤنث کس اسم کو کہتے ھیں؟ مؤنث کی کتنی اقسام ھیں مثالوں سے وضاحت کیجئے؟
( نمبر 5 )
🔸 سوال نمبر:3)
حقیقی اور غیر حقیقی مؤنث کی اقسام بتائیے نیز علامتی یا قیاسی مؤنث کی علامات کے ساتھ وضاحت کیجئے؟
( نمبر 5)
✨✨✨✨✨
Lesson 8 – Answer Key
✨بسم اللہ الرحمن الرحیم
✨بإِذن اللہ تعالی
✨السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
📕Arabic Grammar
📕🔑Answer key : 8
📕Total marks : 15
📕Topic :
مذَکَّر و مؤنْث (جنس کے اعتبار سے اسم کی تقسیم)
🔸 سوال نمبر:1) اسم کی جنس کے اعتبار سے کتنی اقسام ھیں؟ مذکر کی وضاحت کیجئے نیز مذکر کی پہچان کی علامت کیا ھے؟
( نمبر 5 )
🔹 جواب:
اسم کی جنس کے اعتبار سے دو اقسام ھیں ـ
۱)مذکر
۲)مؤنث
مذکر: مذکر وہ اسم ھوتا ھے جومذکر جنس کے لئے استعمال ھوتا ھے ـ مثلاً اِبْنٌ
مذکر کی پہچان کی کوئی خاص علامت نہیں ھوتی ـ جس اسم کے ساتھ مؤنث کی علامت نہ ھو وہ مذکر ھوتا ھے ـ
🔸 سوال نمبر2)
مؤنث کس اسم کو کہتے ھیں؟ مؤنث کی کتنی اقسام ھیں مثالوں سے وضاحت کیجئے؟
( نمبر 5 )
🔹 جواب:
مؤنث وہ اسم ھوتا ھے جو مؤنث جنس کے لئے استعمال ھوتا ھے ـ مثلاً اُمٌّ
اور وہ اسم بھی مؤنث ھوتا ھے جس کے ساتھ مؤنث کی کوئی علامت ھوـ
مؤنث کی دو اقسام ھیں ـ
۱)حقیقی مؤنث
۲)غیر حقیقی مؤنث
۱) حقیقی مؤنث:
حقیقی مؤنث کا جوڑا ھوتا ھے یعنی اسکا نر /
مذکر ھوتا ھے مثلاً اِمْرَاَةٌ کا حقیقی مذکر رَجُلٌ ھے ـ
۲) غیر حقیقی مؤنث :
ان کا جوڑا یعنی نر / مذکر نہیں ھوتا بلکہ ان میں مؤنث کی علامات پائی جاتی ھیں یا علامات تو نہیں پائی جاتیں لیکن ان کو ھم نے اپنے بڑوں سے بطورِ مؤنث ھی سنا ھوتا ھے ـ
🔸 سوال نمبر:3)
حقیقی اور غیر حقیقی مؤنث کی اقسام بتائیے نیز علامتی یا قیاسی مؤنث کی علامات کے ساتھ وضاحت کیجئے؟
( نمبر 5)
🔹 جواب:
حقیقی مؤنث کی کوئی اقسام نہیں ھیں ـ
غیر حقیقی مؤنث کی دو اقسام ھیں ـ
۱) علامتی یا قیاسی مؤنث
۲) سماعی یا معنوی مؤنث
۱) علامتی یا قیاسی مؤنث
یہ غیر حقیقی مؤنث ھوتا ھے اور اس میں مؤنث کی علامات میں سے کوئی ایک علامت پائی جاتی ھے ـ
مؤنث کی علامات:-
1)گول ة(تائےمربوطہ)
2)(یٰ)(الف مقصورہ)
3)ـــــَــ اء(الف ممدودہ)
✨✨✨✨✨