Lesson 1
🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
🌹باذن الله تعالى
🌹السلام و عليكم ورحمة الله وبركاته
🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰
🔰📓KITAB UL HAJJ🔰
✏ LESSON NO # 1
📅 MONDAY,9TH JANUARY
✨2017✨
✏ TOPIC:- HAJJ AUR UMRAH KI FAZEELAT, HAJJ KI FARZIYAT.
⏰ TOTAL TIME: 19:20
🔊 📀BY RESPECTED USTAZA DR. FARHAT HASHMI🔰
🔰♻🔰♻🔰♻🔰♻
حج اور عمرہ کی فضیلت:-
🔰حج مبرور ادا کرنے والا جنتی ہے.
🔰عمرہ ان تمام گناہوں کا کفارہ ہے، جو گزشتہ اور موجودہ عمرہ کے دوران سرزد ہوئے ہوں.
🔰حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے.
🔰مبرور لفظ “بر” سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے” نیکی”، اور حج مبرور کا مطلب ایسا حج ہے جس میں صرف نیکی ہو.
🔰اسلام میں داخل ہونا گذشتہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے.
🔰ہجرت کرنا گزشتہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے.
🔰مفہوم حدیث:- “اور حج کرنا بھی گزشتہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے.” (مسلم)
🔰مفہوم حدیث:- “جس نے اللہ کی رضا کے لیے حج کیا اور اس دوران کوئی بیہودہ بات اور کوئی گناہ نہ کیا تو وہ اس دن کی طرح گناہوں سے پاک ہو گا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنم دیا.” (بخاری )
🔰مفهوم حدیث:- “پے در پے حج اور عمرہ کرو، بیشک یہ گناہوں اور فقر کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کا میل کچیل دور کرتی ہے.”
🔰حج زندگی میں ایک بار فرض ہے، لیکن اگر اللہ توفیق دے تو دوبارہ بھی کر سکتے ہیں.
🔰مفہوم حدیث:- “سب سے افضل عمل الله اور رسول پر ایمان لانا، جہاد کرنا، اور حج مبرور کرنا ہے.” (بخاری و مسلم)
🔰ایسا جہاد کرو جس میں تکلیف نہیں. (مطلب حج )
🔰عمدہ ترین جہاد، حج مبرور ہے.
🔰عورتوں کا جہاد، حج ہے.
🔰جب عورت حج کرتی ہے تو اسے جہاد کے برابر ثواب ملتا ہے.
🔰مفہوم حدیث:- “غازی في سبيل الله، حج اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں. اللہ نے انکو بلایا، انہوں نے الله کے حکم کی تعمیل کی، اور انہوں نے الله سے مانگا تو الله نے انکو عطا کیا.”
🔰مفہوم حدیث:- “رمضان میں عمرہ ادا کرنے کا ثواب حج کے برابر ہے.” (ابو داؤد )
🔰حج بھی فی سبیل اللہ میں داخل ہے.
🔰مفهوم حدیث:- “رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے.”
🔰مفہوم حدیث:- “جو شخص حج عمرہ یا جہاد کے ارادہ سے نکلے اور اسے راستے میں موت آ جائے تو الله اسے غازی، حج یا عمرہ کرنے والے کے برابر ثواب دیتا ہے.”
🔰اللہ پاک ہر مسلمان کو اپنے گھر کا دیدار نصیب فرمائے. آمین
♻♻♻♻♻♻♻♻
حج کی فرضیت:-
🔰حج ایک فرض عبادت ہے.
🔰حج اسلام کے ارکان میں سے ایک بنیادی رکن ہے.
🔰حج ساری زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے.
🔰♻🔰♻🔰♻🔰♻