Hajj e Baitullah

Lesson 2

Urdu Notes

🌹بسم اللہ الرحمٰن الرحیم🌹
🌹باذن الله تعالى
🌹السلام و عليكم ورحمة الله وبركاته

🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰

🔰📓KITAB  AL HAJJ🔰

✏ LESSON NO # 2

📅 MONDAY,16TH JANUARY

✨2017✨

✏ TOPIC:- HAJJ KI AHMIYAT, HAJJ AUR UMRAH QURAN AUR HADEES KI ROSHNI MAIN.

⏰ TOTAL TIME: 03:17
⏰ TOTAL TIME: 25:08

🔊 📀BY RESPECTED USTAZA DR. FARHAT HASHMI


🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰♻️🔰

حج کی اہمیت:-

🔰حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ کچھ آدمیوں کو شہر میں بھیجوں کہ وہ تحقیق کریں کہ جن لوگوں کو حج کی طاقت ہے اور انہوں نے حج نہیں کیا، ان پر جزیہ مقرر کر دیں۔
ایسے لوگ مسلمان نہیں۔۔۔
ایسے لوگ مسلمان نہیں۔۔۔

🔰جزیہ غیر مسلم سے لیا جاتا ہے-

🔰حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (مفہوم):-
“جس نے قدرت کے باوجود حج نہیں کیا، اس کے لۓ برابر ہے کہ یہودی ہو کر مرے یا عیسائی ہو کر۔”

🔰حج اسلام کے ایسے بنیادی فرائض میں سے ہے کہ جس میں کوتاہی انسان کے ایمان تک کو مشکوک بنا دیتی ہے۔

🔰حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (مفہوم):-
“جو شخص حج کا ارادہ کرے اسے جلدی کرنی چاہیے کیونکہ کبھی آدمی بیمار ہو جاتا ہے، کبھی سواری کا بندوبست نہیں ہو سکتا، یا کوئی رکاوٹ پیش آجاتی ہے۔”
(ابن ماجہ)

🔰حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“فریضہ حج ادا کرنے میں جلدی کرو، کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ اسے کیا عذر پیش آجائے۔”
(احمد)

♻♻♻♻♻♻♻♻

حج اور عمرہ قران اور حدیث کی روشنی میں:-

🔰 خانہ کعبہ کے اوپر ساتویں آسمان پر بیت المعمور ہے. جس میں روزانہ ستر ہزار فرشتے طواف کرتے ہیں اور جو ایک بار طواف کر لیتا ہے تو قیامت تک اسکی باری دوبارہ نہیں آئیگی.

🔰حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں. جو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کرے، اسے خبردار رہنا چاہیے کہ حج کے دوران اس سے کوئی شہوانی فعل، گناہ، کوئی لڑائی جھگڑے کی بات نہ ہو. اور جو کام تم کرو گے وہ اللہ کے علم میں ہو گا.

🔰حج کے مہینے شوال، ذی القعدة،  ذی الحجہ کے پہلے دس دن ہیں.

🔰سفر حج کے لیے زادراہ ساتھ لے کر نکلو، اور سب سے بہتر زادراہ تقویٰ ہے.

🔰الله تعالى کا فرمان ہے (مفہوم):- “اے عقل والو! میری نافرمانی سے پرہیز کرو.”

🔰حج اور عمرہ کی نیت سے گھر سے نکلے لیکن کسی عذر کی وجہ سے حرم تک نہیں پہنچ سکے، تو نیت کرنے والا استطاعت کے مطابق بکری یا اونٹ کی قربانی دے کر احرام کھول سکتا ہے.

🔰بیماری یا سر کی تکلیف کے باعث قربانی سے پہلے اگر احرام کھولنا پڑے، تو روزے رکھنے ہوں گے یا صدقہ کرنا ہو گا یا قربانی دینا ہو گی.

🔰روزے اور صدقہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (مفہوم):-
“روزے تین رکھے جائیں گے، یا 6 مسکینوں کو 2 وقت کے کھانے کے برابر غلہ صدقہ کیا جائے گا، جو تقریباً 7.5 کلو گرام ہے یا قربانی، جیسے ایک بکری.”

🔰میقات سے باہر رہنے والے لوگ حج قران اور حج تمتع کر سکتے ہیں اور میقات کے اندر رہنے والے لوگوں کو حج قران اور حج تمتع کرنا منع ہے.

🔰حج قران:
اس میں حج اور عمرہ ایک ہی احرام کے ساتھ کیا جاتا ہے.

🔰حج تمتع:
اس میں حج اور عمرہ ساتھ ساتھ کیا جاتا ہے مگر عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیا جاتا ہے اور حج کے ایام میں احرام دوبارہ پہنا جاتا ہے.

🔰جو شخص قربانی نہ کر سکتا ہو اسے 10 روزے رکھنے چاہیے.

🔰کسی شخص کی طرف سے حج یا عمرہ کی نیت سے احرام باندھ لیا جائے تو اس حج اور عمرہ کو کسی دوسرے شخص کے نام سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ حج و عمرہ نیت سے ہوتا ہے.

🔰قربانی کا دوسرا نام دم دینا ہے.

🔰یہ قربانی ہم اپنے ملک میں نہیں کر سکتے. یہ قربانی حرم کی حدود میں ہی دینا پڑے گی.

🔰اس قربانی کا سارا گوشت مسکینوں اور فقیروں میں تقسیم کیا جائے گا، نہ خود کھایا جائے اور نہ امیروں کو ھدیہ دیا جائے.

🔰حالتِ احرام میں خشکی کا شکار منع ہے. اگر کوئی شخص کرے، تو اسے شکار کیے ہوئے جانور کے برابر قربانی دینا ہو گی.

🔰حالتِ احرام میں سمندری شکار کرنا اور کھانا جائز ہے.

🔰 حالتِ احرام میں خشکی کا شکار حرام ہے.

🔰حج اور عمرہ کے دوران صفا و مروہ کی پہاڑیوں کی سعی کرنے کا حکم ہے.

🔰 حج ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارت کرنا بھی جائز ہے.

🔰 وقوف عرفات حج کا اہم رکن ہے.

🔰مزدلفة میں اللہ کو خوب یاد کرنا چاہیے.

🔰 مشعر الحرام کے قریب وقوف کرنا افضل ہے.

🔰 ایام تشریق میں الله تعالى کو کثرت سے یاد کرنے کا حکم ہے.

🔰 ایام تشریق میں منی سے 12 ذی الحجہ کو واپس آنا جائز ہے لیکن 13 کو آنا افضل ہے.

🔰 طواف زیارہ حج کا رکن ہے.

🔰♻🔰♻🔰♻🔰♻🔰