Kitab ul Taharah

Lesson-5

رفع حاجت كے مسائل

Quiz

💠 سوال نمبر 1 (6)

الخلاء کے کیا معنی ہیں؟

آداب الخلاء سے کیا مراد ہے؟

💠 سوال نمبر 2 ( 10)

بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی مسنون دعائیں کیا ہیں؟ (عربی دعا اور اردو ترجمہ دونوں لکھیں )

💠 سوال نمبر 3 (5)

بیت الخلاء کے اندر جانے اور باہر آنے کے آداب کیا ہیں ؟

💠 سوال نمبر 4 (5)

بیت الخلاء کے اندر جانے اور باہر نکلنے کی دعائیں پڑھنے کی کیا حکمت ہے ؟ 

💠 سوال نمبر 5 (24)

خالی جگہ پر کریں: 

1) کھلی جگہ پر دفع حاجت کے لیے _____ بیٹھنا منع ہے 

2) ______ ھاتھ سے استنجا کرنا منع ہے

3) کھانے اور پینے کی اشیا پر _______ مارنا منع ہے

4)___ اور _____ جگہ پر دفع حاجت حاصل کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت آتی ہے 

5) دفع حاجت کے لیے _____ اور _____ استعمال کرنا منع ہے

6) وضو اور استنجے کا پانی کا _____ الگ الگ ہونا چاہیے 

7) دفع حاجت کے لیے _____ کا استعمال افضل ہے

8) نماز میں خشوع کے لیے ضروری ہے کہ انسان پہلے ______ سے فارغ ہو جائے 

💦🌧️💦🌧️💦

      💦🌧️💦

Answer Key

سوال نمبر 1 (6) 

الخلاء کے کیا معنی ہیں ؟ آداب الخلاء سے کیا مراد ہے؟

💧 الخلاء کے لفظی معنی ہیں خالی مراد ہے ایسا وقت جس میں انسان تنہا اور اکیلا ہوتا ہے اور اپنی فطری ضروریات کو پورا کرتا ہے 

💠 سوال نمبر 2 (10)

بیت الخلاء میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی مسنون دعائیں کیا ہیں؟ ( عربی دعا اور اردو ترجمہ دونوں لکھیں)

💧 بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا :

بسم اللہ اللھم اننی آعوذبک من الخبث و الخبائث

ترجمہ: اللہ کا نام لے کر (داخل ہوتا ہوں ) اے اللہ میں پنہاہ میں آتا ہوں آپ کی ناپاک جنوں اور جنیوں سے

باہر نکلنے کی دعا :

غفرانک 

ترجمہ: یا اللہ میں تیری  بخشش چاہتا ہوں

💠 سوال نمبر 3 (5)

بیت الخلاء کے اندر جانے اور باہر آنے کے آداب کیا ہیں ؟

💧1) سب سے پہلے دعا پڑھیں

2) پہلے بایاں پاؤں اندر رکھیں پھر دایاں پاؤں 

3) دفع حاجت کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کریں 

4) باہر نکلنے کے لیے پہلے دایاں پاؤں باہر نکالنا ہے پھر بایاں 

5) باہر نکلنے کی دعا پڑھیں 

💠 سوال نمبر 4 (5)

بیت الخلاء کے اندر جانے اور باہر نکلنے کی دعائیں پڑھنے کی کیا حکمت ہے؟

💧 ناپاک جگہ پر شیطانی جن اور جننیا ہوتے ہیں ان سے پناہ مانگنی چاہیے باہر آکر اللہ تعالیٰ سے مغفرت کہ اس نے قضائے حاجت کی آسانی عطا کی اور شیطان سے محفوظ رکھا 

💠 سوال نمبر 5(24)

خالی جگہ پر کریں:

💧1) کھلی جگہ پر دفع حاجت کے لیے _ قبلہ رو بیٹھنا منع ہے

2) _دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا منع ہے

3) کھانے اور پینے کی چیزوں پر _ پھونک مارنا منع ہے

4) _راستے اور _ سایہ دار جگہ پر دفع حاجت حاصل کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت آتی ہے

5) دفع حاجت کے لیے _ گوبر اور _ہڈی استعمال کرنا منع ہے

6) وضو اور استنجے کے پانی کا _برتن الگ الگ ہونا چاہیے

7) دفع حاجت کے لیے_ پانی کا استعمال افضل ہے

8) نماز میں خشوع کے لیے ضروری ہے کہ انسان پہلے_رفع حاجت سے فارغ ہو جائے

💦🌧️💦🌧️💦

     💦🌧️💦