Kitab ul Taharah

Lesson-6

نجاست دور كرنے كے مسائل

Quiz

💠 سوال نمبر 1 (20)

شیر خوار لڑکے اور لڑکی کے پیشاب کی طہارت کا کیا حکم ہے ؟ دونوں کی طہارت حاصل کرنے کا فرق کیوں ہے اور کتنی مدت تک کے لیے ہے ؟ 

💠 سوال نمبر 2 (10)

اگر کتا پاک برتن میں منہ ڈال دے تو پاکی حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟

💠 خالی جگہ پر کریں :(20)

1) کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو اسے _____ کر ____ سے دھو لینا چاہیے

2) مردہ پاک جانور کی کھال _______ سے پاک ہو جاتی ہے

3) مردہ حلال جانور کی کھال کو ______ اور _______ سے پاک کرنے کو ______ کہتے ہیں 

4) جوتوں کو ______ پر رگڑنے سے جوتوں کے نیچے لگی نجاست دور ہو جاتی ہے 

5) برتن دھوتے وقت ______ پڑھنا سنت سے ثابت نہیں 

💦🌧️💦🌧️💦

     💦🌧️💦

Answer Key

💠 سوال نمبر 1 (20)

شیر خوار لڑکے اور لڑکی کے پیشاب کی طہارت کا کیا حکم ہے؟ دونوں کی طہارت حاصل کرنے کا فرق کیوں ہے اور کتنی مدت تک کے لیے ہے ؟

💧 شیر خوار لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑک دینے سے طہارت حاصل ہو جاتی ہے شیر خوار لڑکی کے پیشاب کو دھونا ضروری ہے یہ فرق اس لئے ہے کہ لڑکے کا پیشاب دور دور تک چھیٹوں کی صورت میں جاتا ہے اس لیے اس پر پانی چھڑک دینا کافی ہوتا ہے شیر خوار لڑکی کا پیشاب گھاڑہ ہوتا ہے اور ایک جگہ جمع ہو جاتا ہے اس لیے اسے دھونا ضروری ہے جب لڑکا اور لڑکی غلہ  کھانے کی عمر پر پہنج جائیں تو دونوں کا پیشاب پانی سے دھویا جائے گا 

💠 سوال نمبر 2 (10)

اگر کتا پاک برتن میں منہ ڈال دے تو پاکی حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟ 

💧 اگر کتا پاک برتن میں منہ ڈال دے تو پاکی حاصل کرنے کے لیے پہلے برتن کو مٹی سے دھویا جائے گا پھر برتن کو 7 مرتبہ پانی سے دھویا جائے گا 

💠 خالی جگہ پر کریں: (20)

💧1) کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو اسے _ کھرچ کر _ پانی سے دھو لینا چاہیے

2) مردہ حلال جانور کی کھال _ دباغت سے پاک ہو جاتی ہے

3) مردہ حلال جانور کی کھال کو_پانی اور _ کیکر کی چھال سے پاک کرنے کو _ دباغت کہتے ہیں

4) جوتوں کو _ زمیں پر رگڑنے سے نجاست دور ہو جاتی ہے

5) برتن دھوتے وقت _ کلمہ شہادت پڑھنا سنت سے ثابت نہیں ہے 

💦🌧️💦🌧️💦

     💦🌧️💦