Mera Jeena Mera Marna

lesson #01

  • Notes Urdu

🎐قل ان صلاتي و نسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له وبذالك امرت وانا اول المسلمين
🎐ترجمہ
کہہ دیجیئے بیشک میری نماز ،میری قربانی، میرا جینا، میرا مرنا اللہ رب العالمین کے لئے ہے۔اسکا کوئی شریک نہیں اور مجھے اس بات کے (اعلان کا )حکم دیا گیا ہےکہ میں سب سے پہلا مسلم فرمانبردار ہوں۔
Tarjuma
kahdejye beshak mery namaz meri qurbani mera jena mera mrna allah rabul aalameen k lea hy uska koe shareek nh r mje is bat ky (ealan ka) hukum dea gya hy k mn sb sy pahla muslim farma brdar hn.

🎐اس کتاب کو پڑھنے کامقصد؟؟
ہماری زندگی کیسی ہونی چاہیے اور ہماری موت کیسی ہونی چاہیے۔
🎐ہماری زندگی میں کتنی ہی قیمتی چیز یں ہیں لیکن کوئی چیز ہماری زندگی کا نعم البدل نہیں۔
🎐جینے کا ڈھنگ سیکھنے کے لئے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہماری زندگی اور ہماری اپنی کیا قیمت ہے۔اور وہ ہمیں کس کو ادا کرنی ہے۔۔۔۔اللہ رب العالمین کو
🎐اللہ کی ذات سب سے آگے۔شرک ختم، اور یہی صحیح جینے کا اور کامیاب زندگی کا راز ہے۔
🎐کسی کی خاطر اپنی زندگی برباد نہیں کرنی۔
🎐اپنے وقت کو بیکار ضائع نہیں کرنا۔
🎐جس نے ہمیں زندگی عطا کی ہے تو ہمیں یہ زندگی بھی اسی کی پسند کےمطابق گزارنی چاہیے۔
🎐 جب تک کوئی علم عمل میں،اور عمل عادت میں نہیں ڈھلتا اور اس میں تسلسل نہیں ہو تا تو زندگی ضائع ہو نے کا خطرہ ہو تا ہے۔
🎐اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مرتے وقت کلمہ،اذکار نصیب ہوں تو اپنی زندگی میں کلمہ،اذکار پڑھنے کی عادت اپنانی ہوگی۔
🎐کلمہ طیبہ،ایمان، اللہ کی یاد اور اسکی محبت میں خاتمہ، یہ ہماری زندگی کی سب سے بڑی تمنا ہونی چاہیے۔
🎐زندگی میں ہی اپنی موت کے وقت کلمہ پڑھنے کی دعا کرنی چاہیے۔
🎐اللہ کی مدد جب آتی ہے جب ہم کسی کی مدد کرتے ہیں۔
🎐زندگی کے اچھے ہونے کا انحصار ہماری عادت پر ہے۔
🎐 اللہ نے بندوں کو بہتر ین حالت میں پیدا کیا ہے۔
🎐اللہ کی 2نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں لوگ خسارے میں ڈالے گئے۔
1-تندرستی
2-فراغت
🎐ہمیں ان دونوں چیز وں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ انشاءاللہ
🎐ہم پر لازم ہے کہ صحت کی حفاظت اور اسکی قدر کریں۔
🎐اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے صحت مند ہونا مالداری سے بڑی نعمت ہے۔
🎐دل کا خوش ہونا بھی بہت بڑی نعمت ہے اور یہ اسی کو ملتا ہے جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے۔
🎐مفہوم حدیث:
جس شخص نے اس حالت میں صبح کی کہ اسکو اپنے بارے میں امن ہو۔بدن کے لحاظ سے تندرست ہو اور اسکے پاس اس دن کے لئے روزی ہوتو گویا اسکے لیے پوری دنیا جمع کردی گئی ہو۔
🎐5 چیز وں کو 5 سے پہلے غنیمت جانو۔
1-جوانی کو بڑھاپے سے پہلے
2-صحت کو بیمار ی سے پہلے
3-مالداری کو غریبی سے پہلے
4-فراغت کو مشغولیت سے پہلے
5-زندگی کو موت سے پہلے

🎐مشکلات سےبھاگنا مشکلات کا حل نہیں
🎐اگر کسی سے تنگ ہیں تو اللہ سے دعا کریں۔
🎐انداز زندگی معتدل رکھیں۔
🎐دنیا میں اس طرح رہیں جیسے پردیسی یا مسافر رہتا ہے۔
🎐صحت کے اوقات میں بیمار ی کے لئے کچھ بنالیں۔
🎐اللہ کو وہ کام پسند ہیں جو تھوڑے ہوں مگر مسلسل ہوں۔
اس لیے عبادت میں استقامت اختیار کرنی ہے۔

💠🎐💠دعا ہے اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے

🎐💠🎐💠🎐💠🎐💠

  • Notes Roman
  • Quiz
  • Answer key